جنس تبدیل کر کے لڑکی سے شادی کرنے والا سامنے آ گیا

مجھے جینڈر ڈس آرڈر تھا. اجازت سے سرجری کروائی. جائز طریقے سے نکاح کیا. ہے ہم میاں بیوی خوش ہیں،اگر کسی کو پرابلم ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ آکاش علی .

راولپنڈی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی 2020ء) گزشتہ روز ایک حیران کن خبر سامنے آئی تھی کہ,
ٹیکسلا میں لڑکی نے لڑکی سے
 شادی کرلی۔بتایا کہ لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کروانے کے بعد لڑکی سے شادی کی۔تاہم اب جنس تبدیل کروانے والا علی آکاش بھی منظر عام پر آگیا ہے۔آکاش کا کہنا ہے کہ پہلے وہ لڑکی تھا اور اس کا نام عاصمہ بی بی تھا۔جب میں لڑکی تھا تو لڑکی والے ہیں کپڑے پہنتا تھا، اب لڑکا ہوں ظاہر ہے لڑکوں والے کپڑے,پہنوں گا۔
آکاش نے مزید کہا کہ کہ اسے جینڈر ڈس آرڈر تھا اور اس نے اجازت سے سرجری کروائی۔اس کے بعد میرا دماغی ٹیسٹ ہوا۔میرے سائکیٹرسٹ نے مجھ کلیئر کر دیا۔اب میں لڑکا ہوں اور میرے تمام ڈاکومنٹس کلئیر ہیں۔
آکاش کا مزید کہنا ہے کہ لڑکا بننے کے بعد بھی لڑکی والے ڈاکومنٹس استعمال کرتا تھا جس کی وجہ سے مجھے پرابلم ہوتی تھی۔
میں کہیں کام نہیں کر سکتا تھا اس وجہ سے میں نے اپنے نادرا کے ڈاکومنٹس تبدیل کروائے,آکاش نے کہا کل میں اور میری بیوی عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ہم نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ہم نے جائز طریقے سے نکاح کیا ہے اور اب ہم میاں بیوی ہیں۔اگر کسی کو پرابلم ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Comments

Popular posts from this blog

بھارت میں مودی کی نگرانی میں مسلمانوں پرظلم بڑھ رہا،اسلامو فوبیاکاکچھ نہ کیاتودنیا۔۔۔مشیرقومی سلامتی معیدیوسف نے دنیا کو بڑے خطرے سے آگاہ کردیا .

. قیامت کی نشانی ؟ راولپنڈی میں لڑکی نے لڑکی سے شادی کرلی

پنجاب حکومت نے 15 روز کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی