بھارت میں مودی کی نگرانی میں مسلمانوں پرظلم بڑھ رہا،اسلامو فوبیاکاکچھ نہ کیاتودنیا۔۔۔مشیرقومی سلامتی معیدیوسف نے دنیا کو بڑے خطرے سے آگاہ کردیا .

اسلام آباد/ڈیلی پاکستان آن لائن.مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نےکہاہےکہ بھارت میں مودی کی نگرانی میں مسلمانوں پرظلم بڑھ رہا ہے،بی جےپی نازی ازم سے متاثر ہوکر بھارت کو فاشسٹ ریاست میں تبدیل کرچکی ہے، دانشوروں سے اپیل ہےکہ وہ مودی کےاسلامو فوبیا کا مسئلہ اٹھائیں،مغربی میڈیا نے مسلمانوں کی غلط تصویر کشی کر کے اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دیا . قوم پرستی، زینوفوبیا اور اسلامو فوبیا عروج پر ہیں،اسلامو فوبیا کا کچھ نہ کیا تو دنیا عدم استحکام کی طرف گامزن ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے جسٹ فیوچر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانشوروں سے اپیل ہے مودی کے اسلامو فوبیا کا مسئلہ اٹھائیں، قوم پرستی، زینوفوبیا اور اسلامو فوبیا عروج پر ہیں،اترپردیش کے وزیر اعلی نے مسلمانوں کو وائرس قرار دیا جبکہ امیت شاہ جیسے سینیر بھارتی رہنماؤں نے مسلمانوں کو دیمک قرار دیا، ہم ایک نئے بھارت کا سامنا کررہے ہیں، بی جے پی بھارت کو فاشسٹ ریاست میں تبدیل کرچکا ہے، فاشسٹ ریاست کا براہ راست اثر مسلمانوں، کشمیر اور پاکستان پر پڑتا ہے۔انہوں.نے کہا کہ بھات میں کورونا کے پھیلاؤکے لیے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا، این آر سی، سی اے اے مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرے گا، بھارت میں مسلمان حراستی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

. قیامت کی نشانی ؟ راولپنڈی میں لڑکی نے لڑکی سے شادی کرلی

پنجاب حکومت نے 15 روز کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی